جولان کی پہاڑیوں پراسرائیلی قبضے کی حمایت، ڈونلڈ ٹرمپ کو شیریں مزاری کی شٹ اپ کال
شیعت نیوز : جولان کی پہاڑیوں پراسرائیلی قبضے کی حمایت کرنے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے شٹ اپ کال دے دی۔
تفصیلات کے مطابق غاصب اسرائیل کی جانب سے شام کی جولان کی پہاڑیوں پر قبضے کی حمایت کے بعد وہاں کے ایک گاؤں کو ٹرمپ کے نام سے منسوب کردیا گیا ہے جس پر ٹرمپ نے ٹوئیٹر پر اسے اپنے لیے اعزاز کی بات قرار دیا جس پر پاکستان میں انسانی حقوق کی وفاقی وزیر شیریں مزاری نے انہیں شٹ اپ کال دے دی۔
On occupied territory – how is this an honour? But then in a Trumpian world such things as occupation and annexation thru force don't have any relevancy – neither does international law! It's grab and bully all the way – principles be damned! https://t.co/ztRd9WI8Vt
— Shireen Mazari (@ShireenMazari1) June 16, 2019
شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ ایک مقبوضہ علاقے میں یہ اس طرح کا اقدام ایک اعزاز کی بات کیسے ہوسکتی ہے؟ لیکن یہ کہ ایسا ٹرمپین دنیا میں ہو۔
[contentcards url=”https://shiite.news/ur/abdul-razzaq-dawood/”]
شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ قبضہ کرنا یا طاقت کے ذریعے اس کا ضمیمہ فراہم کرنااس اعزاز کی بات سے مطابقت نہیں رکھتا نہ ہی یہ بین الاقوامی اصولوں سے مطابقت رکھتا ہے۔
شیریں مزاری نے اسرائیل کے اس عمل پر امریکہ کی حمایت کو قوانین کی پامالی کے ساتھ ساتھ دھونس اور کھلی بدمعاشی قرار دیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ پاکستان جولان کی پہاڑیوں کو شام کا حصہ سمجھتا ہے اور اسرائیل کے غاصبانہ تسلط کو تسلیم نہیں کرتا۔







