اہم ترین خبریںپاکستان

پاک فوج کے شہدائے وطن کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے پاراچنارمیں یوم شہداءکا انعقاد

مقررین نے کہا کہ فورسز کی قربانیوں سے نہ صرف ضلع کرم اور قبائلی اضلاع بلکہ ملک بھر میں امن قائم ہوگیا ہے اور ملک کی دفاع کی خاطر جام شہادت نوش کردیا

شیعت نیوز: پاک فوج کےعظیم شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے پاراچنار میں یوم شہدا ءمنایا گیا، جس میں معاشرے کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ یوم شہدا کے موقع پر تقریب کا انعقاد تاجر برادری کی جانب سے ایدھی پارک پاراچنار میں کیا گیا۔

یہ خبربھی لازمی پڑھیں:طالبان کے ہاتھوں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کی یاد میں آج یوم شہدائ بنایا جارہا ہے

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سماجی رہنما ابرار حسین جان، ٹریڈ یونین کے صدر حاجی امداد علی ضلعی انتظامیہ کے ترجمان ساز محمد خان اور دیگر مقررین نے کہا کہ فورسز کی قربانیوں سے نہ صرف ضلع کرم اور قبائلی اضلاع بلکہ ملک بھر میں امن قائم ہوگیا ہے اور ملک کی دفاع کی خاطر جام شہادت نوش کردیا۔ اس وجہ سے شہدا ہمارے لئے ناقابل فراموش ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button