لبنان

لبنان کا بحرین میں ہونے والی ڈیل آف دی سینچری نامی کانفرنس میں شرکت سے انکار

شیعت نیوز: لبنان نے اسرائیل اور فلسطین کے تنازع کے حل کے لئے امریکی سرپرستی میں ہونی والی متنازع کانفرنس ڈیل آف دی سینچری میں شرکت سے انکار کردیا ہے۔

لبنان کے وزیرخارجہ جبران باسیل نے بحرین کے شہرمنامہ میں اسرائیل اور فلسطین کے تنازع کے حل کے لئے متنازع کانفرنس ڈیل آف دی سینچری میں شرکت سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لبنان اس کانفرنس میں اس لئے شرکت نہیں کرے گا کیونکہ اس میں فلسطینیوں کی نمائندگی نہیں ہے جبکہ مسئلہ فلسطین کے حوالے سے ہمارا واضح اورمؤقف ہے ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل چین اور روس نے بھی اس متنازع کانفرس میں شرکت کو مسترد کردیا ہے جبکہ ترک صدر رجب طیب اردگان نے بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اس کانفرنس میں شرکت کی دعوت یہ کہہ کر ٹھکرا دیا کہ اسرائیلی فورسز غزہ میں فلسطینیوں پرظلم کی حدیں پار کررہی ہیں، ترکی کسی بھی ایسی متنا زع کانفرنس کا حصہ نہیں بنے گا جو فلسطینیوں کے خلاف ہو ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button