دنیا

افغانستان میں سیکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن میں 12 وہابی شدت پسند ہلاک

شیعت نیوز: افغانستان میں سیکیورٹی فورسز اور خفیہ ادارے کے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران مسلح دہشت گردوں سے تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 12 وہابی شدت پسند کمانڈر واصل جہنم ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبے خوست میں افغان خفیہ ایجنسی اور افغان سکیورٹی فورس کے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران مسلح وہابی دہشت گردوں نے اہلکاروں پر حملہ کردیا، جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے گھمسان کی جھڑپ میں 12 دہشت گرد کمانڈروں کو ہلاک کردیا۔

افغان خفیہ ادارے نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی (NDS) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والے شدت پسند کمانڈرز کا تعلق خوست، پکتیکا اور پاکتیا میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث گروہ سے تھا۔ کارروائی میں 3 کمانڈرز کو زخمی حالت میں حراست میں لیا گیا۔

افغان خفیہ ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ ہلاک اورحراست میں لیے گئے دہشت گردوں کا تعلق حقانی نیٹ ورک سے ہے، کارروائی میں بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ افغان حکام نے اس کارروائی کو بڑی کامیابی قرار دیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button