یمن کی فراری حکومت کے وزیر خارجہ عہدے سے مستعفی

11 جون, 2019 19:28

یمن کی فراری حکومت کے وزیر خارجہ خالد الیمانی نے اپنے عہدے سے استعفی دیدیا ہے۔ یمن کے فراری صدر عبد ربہ منصور ہادی نے یمن کی فراری حکومت کے وزیر خارجہ خالد الیمانی کا استعفی منظور کیا ہے یا نہیں اس کے بارے میں ابھی کوئی اطلاع نہیں ہے؛ بعض ذرائع کے مطابق یمن کے فراری صدر نے الیمانی کا استعفی منظور کرلیا ہے کیونکہ خالد الیمانی فراری حکومت کے کسی بھی اجلاس میں شرکت نہیں کرتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق یمن کی فراری حکومت کے وزیر خآرجہ نے یمن جنگ میں شکست اور ناکامی کی وجہ سے استعفی دیا ہے، ممکن ہے استعفی کے بعض دیگر دلائل بھی موجود ہوں۔

7:24 صبح مئی 3, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔