اہم ترین خبریںپاکستان

علامہ ساجد علی نقوی کا علامہ حسن ظفرنقوی کو ٹیلیفون،برادر بزرگوار کے انتقال پر اظہار تعزیت

علامہ ساجد نقوی کا کہنا تھا کہ مرحوم معروف شاعر اور مداح خواں اہل بیت اور انتہائی ملنسار شخصیت کے حامل تھے، ملت جعفریہ کی ہردلعزیز شخصیت میں مرحوم کا شمار ہوتا تھا

شیعت نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ ساجد علی نقوی نے معروف عالم دین و شیعہ قومی رہنماء علامہ حسن ظفر نقوی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور ان کے بھائی شاعر اہلبیت سید عباس ظفر نقوی المعروف پرویز نقوی کے انتقال پر دلی رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا۔

علامہ ساجد نقوی کا کہنا تھا کہ مرحوم معروف شاعر اور مداح خواں اہل بیت اور انتہائی ملنسار شخصیت کے حامل تھے، ملت جعفریہ کی ہردلعزیز شخصیت میں مرحوم کا شمار ہوتا تھا، ملت کا درد رکھنے کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کی تربیت بھی مرحوم بخوبی سر انجام دیتے تھے، جس کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

علامہ ساجد علی نقوی نے کہا کہ خدا دکھ کی اس گھڑی میں آپ کی ضیعف والدہ اور پسماندگان کو صبر جمیل عنایت فرمائے اور مرحوم کو جوار معصومین میں محشور فرمائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button