اہم ترین خبریںسعودی عرب

وژن 2030 کے تحت سعودی عرب میں پہلی با ر WWE کے مقابلے جاری

ڈبلیو ڈبلیو ای کے پہلے سعودی ریسلر منصور الشھیل نے بھی نمایاں کامیابی حاصل کی ۔21 سالہ منصور الشھیل پہلے سعودی ریسلر ہیں جنہو ںنے امریکہ میں متعدد لائٹ ویٹ کے مقابلوں میں شرکت کی

شیعیت نیوز:  وژن 2030 کے تحت بن سلمان کی جانب سے سعودی عرب کو جدید یت میں ڈھالنے کے پلان کے تحت جدہ میں wwe کے مقابلے جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جدہ کے شاہ عبداللہ اسپورٹس سٹی میں جمعہ کی شب ورلڈ ریسلنگ انٹر ٹینمٹ (WWE) کے مقابلے” سپر شو ڈاون ” کے ہیرو انڈر ٹیکر قرار پائے ۔ شائقین کی بڑی تعداد اپنے پسندیدہ اسٹارز کو دیکھنے کیلئے پہنچی ۔ مہمان خصوصی جنرل اتھارٹی آف اسپورٹس کے چیئر مین شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل تھے ۔

سعودی عرب میں مثبت تبدیلی آرہی ہے، شہزادی ریما بندر السعود

سپر شو ڈاون میںدنیائے ریسلنگ کے بڑے نام شریک تھے ۔ ڈبلیو ڈبلیو ای ،یونیورسل اور انٹرکونٹیننٹل ٹائٹل کیلئے مقابلے ہوئے ۔ ڈبلیو ڈبلیو ای کے پہلے سعودی ریسلر منصور الشھیل نے بھی نمایاں کامیابی حاصل کی ۔21 سالہ منصور الشھیل پہلے سعودی ریسلر ہیں جنہو ںنے امریکہ میں متعدد لائٹ ویٹ کے مقابلوں میں شرکت کی ۔ گزشتہ برس جدہ میں ہونے والے ریسلنگ کے مقابلے میں بھی شرکت کر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ وژن 2030 سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور ٹرمپ کے یہودی داماد کا منصوبہ ہے جسکے تحت مسلمان کی مقدس سرزمین کو یورپ جیسی جدیدیت میں ڈھالنا ہے، جہاں ہر قسم کی آزادی ، فحاشی، سینما، جوئے اور شراب کے اڈے اور نائٹ کلب کھولنے کی آزادی ہوگئی جبکہ خواتین کے حجاب کے حوالے سے بھی نرمی کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button