سعودی عرب

سعودی حکمرانوں نے اپنے مخالف وہابی مفتیوں کو بھی پھانسی دینے کا فیصلہ کرلیا

ان سعودی وہابی مفتیوں نے قتل کے خوف سے مظلوموں کے قتل پر چپ سادھ رکھی تھی

شیعت نیوز : سعودی حکمرانوں نے اپنے مخالف وہابی مفتیوں کو بھی پھانسی دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ سعودی حکمرانوں نے حکومت پر تنقید کے الزام میں کئی افراد کو زیر حراست لے رکھا ہے جن میں تین مشہور وہابی مفتی بھی شامل ہیں۔ ان سعودی وہابی مفتیوں نے قتل کے خوف سے مظلوموں کے قتل پر چپ سادھ رکھی تھی۔

مظلوموں کے قتل پر خاموش رہنے والے وہابی سعودی مفتی بھی اب سعودی بادشاہوں کے ہاتھوں قتل کیے جائیں گے۔ سعودی حکومت نے حکومت پر تنقید کرنے کے الزام میں کئی افراد کو گرفتار کر کے قتل کی سزا سنائی ہے جن میں مشہور تین سعودی مفتیوں سلمان العودہ، عود القرنی، علی العماری کے نام بھی شامل ہیں۔ اس سے قبل بھی حکومت پر تنقید کے جرم میں کئی شیعہ مسلمانوں کو شہید کیا جاچکا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں ترک صدر کا دینی مبلغین کے قتل پر سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان کو انتباہ

واضح رہے کہ اس سے قبل آل سعود کے جرائم کو آشکار کرنے والے اور ان کی غلط پالیسیوں پر تنقید کرنے کے جرم میں شیعہ عالم دین شیخ باقر النمر کو شہید کردیا گیا تھا جس پر سعودی عرب میں موجود ان وہابی مفتیوں نے اپنی جان بچانے کی غرض سے خاموشی اختیار کرلی تھی لیکن ان کی خاموشی بھی انہیں نہ بچا سکی اور اب انہیں بھی سعودی حکومت کی جانب سے قتل کردیا جائے گا۔ کاش کہ یہ وہابی مفتی بھی بہادری سے اس ظالم کو للکارتے اور شیخ نمر کی طرح شجاعانہ موت (شہادت) سے ہمکنار ہوتے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button