اہم ترین خبریںدنیا

بھارت اسرائیل خطرناک بم کی خریداری کا معاہدہ، پاکستان کی سلامتی کو خطرہ

اسرائیلی کمپنی رافیل اور بھارتی ایئر فورس کے درمیان ہونے والے معاہدے کے مطابق اسرائیلی کمپنی تین ماہ میں اس خطرناک بم کی ڈیلوری کو ممکن بنائے گی۔

شیعیت نیوز: بھارت نے اسرائیل سے خطرناک بم کی خریداری کا معاہدہ کیا ہے، جسکے بعد پاکستان سمیت پورے جنوبی ایشیاء کی سلامتی خطرے میں پڑ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ائیر فورس نے اسرائیل کی ایک کمپنی سے 100 مزید خطرناک بنکرز بسٹر بم خریدنے کا معاہدہ کیا ہے ، یہ وہ بنکرز ہیں جو فروری کے مہینہ میں بھارت کی جانب سے پاکستان میں مارے گئے تھے۔

اس معاہد ہ سے واضح ہے کہ دہلی پاکستان کے حوالے سے جارحانہ عزائم رکھتا ہے۔

اسرائیلی وبھارتی حکومت ووٹ لینے کے لیے اپنے عوام کو گمراہ کر رہی ہے،عمران خان

اس ڈیل کے تحت بھارت اسرائیل سے سیکڑوں سیکڑوں SPICE-2000 بم خرید ے گا جسکی قیمت 43 عشاریہ 2 ملین ڈالر بنتی ہے۔

SPICE اسمارٹ پریسائس امپیکٹ اینڈ کوسٹ ایفیکٹو کا مخفف ہے جسے اسرئیل کی کمپنی RAFALE نے تیار کیا ہے۔

اسرائیلی کمپنی رافیل اور بھارتی ایئر فورس کے درمیان ہونے والے معاہدے کے مطابق اسرائیلی کمپنی تین ماہ میں اس خطرناک بم کی ڈیلوری کو ممکن بنائے گی۔

یہ بم خاص طور پر بنکر ز اور بلڈنگ کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جبکہ بھارت نے اسرائیل سے ان بموں کی خریدداری کا معاہدہ ایسے وقت میں کیا ہےجب حال میں انڈین ایئر فورس کی جانب سےپاکستان میں بالا کوٹ کے مقام پر فضائی حملہ کیا گیا
جبکہ پاکستان نے بھارتی فضائی حملے کا مقابلہ کرتے ہوئےپاک فضائیہ نے بھارٹ کا Mig21 طیارہ مار گرایا تھا۔

واضح رہے کہ بھارت اور اسرائیل کا دفاعی کٹھ جوڑ ساوتھ ایشیاء سمیت پاکستان کے امن و سلامتی کے لئے انتہائی خطرنا ک ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button