اہم ترین خبریںسعودی عرب

کاش میں شیعہ پیدا ہوتا، سعودی مفتی محمد العنزی

1 - شیعوں پر ہر قسم کی زیادتی، ظلم وجور، تہمت و جھوٹ، حملے اور دھماکوں کے باوجود یہ لوگ امام حسین (علیہ السلام) کا معروف نعرہ " ھیھات منا الذلة " ہر جگہ بلند کرتے ہیں۔ 

 شیعیت نیوز: ایک وھابی سعودی مفتی اور مبلغ (محمد العنزی) جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ اس نے وھابیت چھوڑ کر سنی مذہب کی طرف رجوع کیا ہے 
ان كے ٹویٹر پر کچھ اہم اعترافات کا خلاصہ۔

1 – شیعوں پر ہر قسم کی زیادتی، ظلم وجور، تہمت و جھوٹ، حملے اور دھماکوں کے باوجود یہ لوگ امام حسین (علیہ السلام) کا معروف نعرہ ” ھیھات منا الذلة ” ہر جگہ بلند کرتے ہیں۔
(کیا حوصلہ ہے)۔

2 – اے شیعوں مجھے معاف کرنا، ہم منبروں سے آپ کے بارے جھوٹ بولتے تھے، آپ کی طرف
غلط باتیں منسوب کرتے تھے، اور جھوٹا پروپیگنڈا کرتے تھے۔ یہ سب کچھ امیر بندر بن سلطان (سعودی انٹیلیجنس اداروں کا سابق سربراہ) کے حکم پر کرتے تھے۔

3 – میں یہ باتیں لکھ رہا ہوں جبکہ میں نے اپنے تکیہ پر سر رکھا ہے، اور میری آنکھیں پر نم ہیں۔
کاش میں شیعہ پیدا ہوتا، جبکہ میری ساری عمر وھابیت کی خدمت میں گزری، اور میں اس وجہ سے بہت غمزدہ ہوں۔

4 – شاید زندگی زیادہ باقی نہ ہو، لیکن اللہ کا شکر گزار ہوں کہ اس نے ہمارے دل کو منور کر لیا، اور ہم نے وھابیت چھوڑ کر سنی مذہب کی طرف رجوع کیا ہے۔
اس سے پہلے کہ میں تنہا اللہ تعالی سے ملوں تاریخ کے لئے یہ بات کرنا چاہتا ہوں، جنت کا رستہ اہل بیت علیہم السلام ہیں۔

5 – نہ ہی شیعوں کی قربت مطلوب ہے اور نہ ہی تعریف، لیکن میری قناعت ہے، کہ اگر کوئی اسلام کی رحمت وسماحت کی حفاظت کر رہا ہے وہ شیعہ ہیں۔

6 – ہمیں امیر بندر بن سلطان براہ راست اس بات کا حکم دیا کرتا تھا کہ ہم منبروں سے شیعوں کی اہانت کریں، ان کو کافر ٹھہرائیں، ان کی طرف جھوٹی باتیں منسوب کریں،
اور جس وقت میں ریاض میں مسجد ابو یوسف کا پیش امام تھا میں یہ کام کرتا رہا۔

(عربی سے ترجمہ)

مسجد الاقصیٰ کی راہ میں مر جانا شہادت نہیں ہے سعودی مفتی احمد بن سعید القرنی فتوا

متعلقہ مضامین

Back to top button