اہم ترین خبریںمقالہ جات

کرنل عمر کو فوج نے اب تک سزا کیوں نہیں دی؟

اگر سر کا امان ہو تو ہم پاکستان آرمی چیف سے پوچھنا چاہتے ہیں کہ آپ نے کرنل عمر کو اب تک سزا کیوں نہیں دی؟ آپ نے ابھی تک اس قتل عام پر کیا ایکشن لیا؟

شیعت نیوز:27 جون 2017ء رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں پاڑہ چنار شہر کے ریڈ زون میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے کئے گئے اور 80 افراد کو شہید کیا گیا۔

اس کے بعد پر امن عوامی احتجاج پر کرنل عمر نے ایف سی اہلکاروں کے ذریعے سٹرٹ فائرنگ کی اور دسیوں نوجوانوں کو موقع پر قتل کیا۔

پاکستان آرمی چیف نے کرنل کا کورٹ مارشل کرنے کا دھرنا کمیٹی کے ساتھ وعدہ کیا تھا۔

اگر سر کا امان ہو تو ہم پاکستان آرمی چیف سے پوچھنا چاہتے ہیں کہ آپ نے کرنل عمر کو اب تک سزا کیوں نہیں دی؟ آپ نے ابھی تک اس قتل عام پر کیا ایکشن لیا؟ اگر نہیں لیا تو پھر یہ بات واضح ہے کہ آپ کے خیال میں معصوم عوامی جانوں کی کوئی قدر و قیمت نہیں ہے۔

ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ کرنل عمر کو گرفتار کرکے ان کو قرار واقعی سزا دیں۔

ہم اپنے اس مطالبہ سے کبھی دستبردار نہیں ہوسکتے، ہم اپنے شہداء کے ہر قاتل کا پیچھا کرتے رہیں گے ہم اس ظلم اور بربریت کو بے نقاب کرتے رہیں گے۔

کرنل عمر نے اس سے پہلے بھی پاڑہ چنار میں مظاہرین پر فائرنگ کے آرڈرز دئے تھے، ان واقعات میں بھی بہت سے نوجوان قتل ہوچکے تھے۔

جب تک کرنل عمر جیسے سفاک قاتلوں کو فوج سزا نہیں دیتی تب تک قبائلی علاقوں میں فوج کا کردار مشکوک رہے گا۔

تحریرـ: میر افضل خان طوری ـ

متعلقہ مضامین

Back to top button