اہم ترین خبریںپاکستان

ریاست مدینہ کی دعویدارحکومت نے مسجد وامام بارگاہ سیل کردی، سڑک پر نماز عید کی ادائیگی

نماز عید کے بعد نمازیوں کی بڑی تعداد نے ضلعی انتظامیہ، منتخب رکن قومی اسمبلی شہریار آفریدی اور تحریک انصاف کے خلاف بھرپوراحتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ضلعی انتظامیہ اور ایم این اے شہریار آفریدی کے خلاف نعرے درج تھے۔

شیعت نیوز: ریاست مدینہ کے قیام ، انصاف انصاف کا ڈھونگ رچانے والی پی ٹی آئی حکومت کا شرمناک اقدام۔کے ڈی اے مسجد کوہاٹ میں نماز پڑھنے پر بھی پابندی لگائی گئی۔شیعہ مسجد سیل،نمازیوں نے عید کی نماز سڑک پر ادا کی۔تفصیلات کے مطابق کوہاٹ کے علاقے کے ڈی اے میں ضلعی انتظامیہ نے مسجد وامام بارگاہ سیل کرکے نمازکے قیام پر پابندی عائد کردی ہے۔ نمازیوں کی بڑی تعدادنے باحالت مجبوری پیج سڑک پر نماز عید ادا کی۔

نماز عید کے بعد نمازیوں کی بڑی تعداد نے ضلعی انتظامیہ، منتخب رکن قومی اسمبلی شہریار آفریدی اور تحریک انصاف کے خلاف بھرپوراحتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ضلعی انتظامیہ اور ایم این اے شہریار آفریدی کے خلاف نعرے درج تھے۔

یہ خبربھی لازمی پڑھیں:ریاست مدینہ کےدعویداروں نے نہتے یمنی مسلمان بچوں کے قاتل اعلیٰ کو ایک اور ایوارڈ سے نواز دیا

واضح رہے کہ گزشتہ قومی انتخابات میں پاکستان کے عوام کی اکثریت نے تحریک انصاف کے تبدیلی کے نعرے سے متاثر ہو کر کروڑوں ووٹ دیکر کامیاب بنایا تھا۔ لیکن افسوس گزشتہ دس ماہ کی کارکردگی نے جہاں معیشت اور قانون کا بیڑا غرق کیا وہیں بنیادی شہری مذہبی آزادیوں پر بھی سابقہ حکومتوں کی طرح قدغنیں برقراررکھی ہوئی ہیں ۔اس لئے کہ شاید ہم اس ملک کے رہنے والے نہیں ہیں ؟؟؟ یا پھر آئینِ پاکستان میں ہمیں مذہبی آزادی کی اجازت ہی نہیں؟؟؟؟

متعلقہ مضامین

Back to top button