مشرق وسطی

قطر نے سعودی عرب کے مکار اور مکروہ چہرے پر زوردار تھپڑ جڑ دیا

قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے بھی مکہ اجلاس کے اعلامیہ کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مکہ اعلامیہ قطر کی خارجہ پالیسی کے سراسر خلاف ہے عراق کی طرح قطر نے بھی سعودی عرب کے مکروہ چہرے پر زوردار طمانچہ جڑ دیا ہے۔ قطری وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ مکہ اعلامیہ کی بعض شقیں قطر کی خارجہ پالیسی کے بالکل خلاف ہیں ۔ لہذا قطر مکہ اجلاسوں کے اعلامیہ کو رد کرتا ہے۔ قطر کے وزير خارجہ نے سعودی عرب کے اعلامیہ کو جعلی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اس اعلامیہ کے بارے میں اکثر رکن ممالک سے کوئی صلاح اور مشورہ نہیں کیا گیا۔ محمد بن عبدالرحمن نے کہا کہ ہمیں مکہ اجلاسوں میں کشیدگی کو کم کرنے کی توقع تھی لیکن وہاں مزید کشیدہ ماحول کا سامنا کرنا پڑا۔ اس نے کہا کہ سعودی عرب علاقائی ممالک کے لئےبدستور خطرہ بنا ہوا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button