سعودی عرب

عرب ممالک کا مکہ اجلاس میں ایران کے خلاف اور سعودی عرب کی حمایت میں اعلامیہ

شیعت نیوز (مکہ )خلیج فارس تعاون کونسل اور عرب ممالک نے مکہ اجلاس میں ایران کے خلاف اور سعودی عرب کی حمایت میں اعلامیہ صادر کیا ہے جس میں امریکہ کی مرضی کے مطابق اسرائیل کے بجائے ایران کو خطے کے لئے خطرہ قراردیا گیا ہے۔

سعودیہ اور امارات نے پاکستان کی کمرمیں ایساخنجرگھونپاکےپوری قوم کے دل ٹوٹ گئے

عرب ممالک کے اعلامیہ میں ایران پر زوردیا گیا ہے کہ وہ عرب ممالک میں بالواسطہ اور بلاواسطہ مداخلت بند کرکے اچھے ہمسایہ کی طرح عمل کرے۔ عرب ممالک نے سعودی عرب کی عراق، شام، یمن اور دیگر اسلامی ممالک میں مداخلت کو نظر انداز کرتے ہوئے ایران کی طرف سے یمن کے نہتے عربوں کی حمایت کی مذمت کی ہے۔

مکہ اعلامیہ میں امریکہ نواز عرب رہنماؤں نے یمن پر سعودی عرب کے وحشیانہ ہوائی اور میزائل حملوں کی مذمت کرنے کے بجائے یمنی فوج اور قبائل کے سعودی عرب پر میزائل حملوں کی مذمت کی ہے۔ عرب رہنماؤں کا کہنا ہے کہ یمنی عوام کو اپنی سرزمین کے دفاع کا کوئی حق نہیں انھیں سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کے سامنے تسلیم ہوجانا چاہیے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button