سعودی عرب

سعودی عرب نے ترکی کے موجودہ صدر اردوغان کو ریاض کا دشمن قراردیدیا

شیعت نیوز مانیٹرنگ ڈیسک :سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں چیمبر آف کامرس کے سربراہ عجلان العجالان نے صدر اردوغن کی قیادت میں ترکی کی موجودہ حکومت کو سعودی عرب کا دشمن قراردیدیا ہے۔ سعودی چیمبر آف کامرس کے سربراہ نے کہا سعودی عرب کے خلاف ترکی کے عداوت اور دشمنی پر مبنی اقدامات نمایاں ہوگئے ہیں۔ العجلان نے کہا کہ ترکی میں سیاحت اور تجارت کے سلسلے میں ہر قسم کی سرمایہ کاری دشمن کی حمایت کے برابر ہے ۔ اس نے کہا ترک صدر سعودی عرب کے دشمن ہیں اور دشمن کی مدد جائز نہیں ہے۔ واضح رہے کہ سعودی صحافی خاشقجی کے بہیمانہ قتل کے بعد ترکی اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی کا سلسلہ جاری ہے ترکی کا کہنا ہے کہ ٹھوس شواہد موجود ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان خاشقجی کے قتل ميں براہ راست ملوث ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button