اہم ترین خبریںپاکستان

شہر قائد میں شیعہ جبری گمشدگیوں کاسلسلہ مختصر وقفے کے بعد دوبارہ شروع، باپ بیٹا اغواء

عینی شاہدین کے مطابق سادہ لباس قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے اورنگی ٹاؤن کے علاقے طوری بنگش کالونی کے رہائشی بزرگ باپ منظرحسین ولد بابوگل علی اور ان کے جواں سال بیٹے کامران حسین ولد منظر حسین جن کا تعلق پاراچنار سے ہے کو اغواء کرلیا ہے۔

شیعت نیوز: اورنگی ٹاؤن طوری بنگش کالونی سے گزشتہ روزسحری کے وقت سیکورٹی اہلکاروں کے ہاتھوں باپ / بیٹے منظر اور کامران گھر سے اغواء کرلئے گئے۔شیعہ جبری گمشدگیوں کا سلسلہ ایکبار پھر شروع۔تفصیلات کے مطابق شہر قائد سے شیعہ افراد کی جبری گمشدگیوں کا سلسلہ مختصر وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہوگیاہے۔

عینی شاہدین کے مطابق سادہ لباس قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے اورنگی ٹاؤن کے علاقے طوری بنگش کالونی کے رہائشی بزرگ باپ منظرحسین ولد بابوگل علی اور ان کے جواں سال بیٹے کامران حسین ولد منظر حسین جن کا تعلق پاراچنار سے ہے کو اغواء کرلیا ہے۔

یہ خبر بھی لازمی پڑھیں:اپنے بچوں کو دیکھے،ان کی آواز سنے عرصہ ہوگیا،دوجبری گمشدہ شیعہ عزاداربھائیوں کی ماں کی فریاد

شیعہ مسنگ پرسنز موومنٹ کےروح رواںراشد رضوی کے مطابق پورے پاکستان سے 80 سے زائد شیعہ جوان تاحال جبری گمشدگی کا شکار ہیں جن میںسے 30 سے زائد شیعہ کراچی کے رہائشی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button