مشرق وسطی

ترک صدر کا دینی مبلغین کے قتل پر سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان کو انتباہ

ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے سعودی عرب میں دینی مبلغین کے بہیمانہ قتل کے بارے میں سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دینی مبلغین کے قتل پر سعودی عرب کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑےگا۔

ترک صدر کے مشیریاسین اوکتای نے اس سلسلے میں سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان کوخط ارسال کیا ہے جس میں سعودی عرب کے بادشاہ کو متنبہ کیا گیا ہے کہ دینی مبلغین کے قتل پر سعودی عرب کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑےگا۔ واضح رہے کہ سعودی عرب نے رمضان کے بعد تین دینی مبلغین شیخ سلمان العودہ، شیخ عوض القرنی اور شیخ علی العمری کو پھانسی دینے کا اعلان کیا ہے۔ ترک صدر کے مشیر نے خط میں لکھا ہے کہ علماء انبیاء کے وارث ہیں اور ایک عالم دین کا قتل ایک دنیا کے قتل کے برابر ہے لہذا سعودی عرب کو دینی علماء کے قتل سے باز رہنا چاہیے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button