اہم ترین خبریںسعودی عرب

سعودی عرب میں امریکی ایماء پر ایران کے خلاف تین کانفرنسوں کا انعقاد

اہم بات یہ ہے کہ اس کانفرنس میں سعودی عرب نے تمام مسلم ممالک کو بھی امریکا کی حمایت میں ایران کے خلاف اکھٹا کرنے کے لئے او آئی سی کا اجلا س بھی طلب کیا ہے جس میں پاکستانی وزیر خارجہ بھی شریک ہونگے۔

شیعیت نیوز: سعودی عرب میں ایران کے خلاف تین کانفرنسوں کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں حالیہ امریکا ایران کشیدگی کے تناظر میں عرب ریاستوں کی جانب سے ایران کے خلاف امریکا کی کس طرح مدد کی جاسکتی ہے کا جائزہ لیا جائے گا۔

اہم بات یہ ہے کہ اس کانفرنس میں سعودی عرب نے تمام مسلم ممالک کو بھی امریکا کی حمایت میں ایران کے خلاف اکھٹا کرنے کے لئے او آئی سی کا اجلا س بھی طلب کیا ہے جس میں پاکستانی وزیر خارجہ بھی شریک ہونگے۔

ایران سعودی کشدگی، شاہ محمود او آئی سی اجلاس میں شرکت کے لئے حجاز روزانہ

خطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے خلیج تعاون کونسل ( جی سی سی) اور عرب ریاستوں کی لیگ ( عرب لیگ، ایل اے ایس) کے لیڈروں کی مقدس شہر مکہ مکرمہ میں 30 مئی کو ہنگامی سربراہ کانفرنسیں طلب کی ہیں۔ ان ایران سے نمٹنے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اس کا خلاصہ یوں بیان کیا جاسکتا ہے کہ شاہ سلمان کے 30 مئی کو طلب کردہ اجلاسوں کا مقصد فلسطین کے مسلمانوں کے حقوق کے لئے بات کرنا نہیں بلکہ ایران کے خلاف محاذ تیار کرنا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button