اہم ترین خبریںپاکستان

پاکستان خطے میں اپنا مصالحانہ کردار ادا کرنے کوشش جاری رکھے گا،شاہ محمود کی جواد ظریف سے گفتگو

پاک ایران مذاکرات میں فریقین نے دو طرفہ معاملات میں تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ خطے میں کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں

شیعت نیوز: وزارت خارجہ میں پاکستان اور ایران کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے۔ پاکستانی وفد کی قیادت شاہ محمود قریشی اور ایرانی وفد کی جواد ظریف نے کی۔ مذاکرات میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی سلامتی، خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے اہم امور پر بات چیت کی گئی۔

پاک ایران مذاکرات میں فریقین نے دو طرفہ معاملات میں تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ خطے میں کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، پاکستان تمام تصفیہ طلب امور کو سفارتی سطح پر حل کرنے کا حامی ہے، پاکستان امن و استحکام کیلئے اپنا مصالحانہ کردار ادا کرنے کوشش جاری رکھے گا۔

یہ بھی پڑھیں :چابہاراورگوادر ایک دوسرے پر انحصار کرنے والے پراجیکٹس ہیں ہم دونوں کو منسلک کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، جواد ظریف

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ خطے میں قیام امن کیلئے پاکستانی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ پاک ایران وزرائے خارجہ مذاکرات کے بعد ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف وزیراعظم عمران خان سے بھی ملے، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button