اہم ترین خبریںپاکستان

علامہ ناظر تقوی کی جانب سے ایس ایم نقی و شیعہ ڈیموکریٹک الائنس کے اعزاز میں صوبائی دفتر میں افطار ڈنرکا اہتمام

اس موقع پر شیعہ علماءکونسل ، مرکزی تنظیم عزاداری اور پاکستان شیعہ ڈیموکریٹک الائنس کے رہنماؤں کے درمیان قومی وملی امورپر تفصیلی تبادلہ خیال بھی کیاگیا

شیعت نیوز: شیعہ علماء کونسل سندھ کے صدر علامہ سید ناظرعباس تقوی کی جانب سے مرکزی تنظیم عزاداری پاکستان و شیعہ ڈیمو کریٹک الائنس کے اعزاز میں صوبائی دفتر کراچی میں افطار عشائیہ دیا گیا۔اس موقع پر ایس ایم نقی،شمس الحسن شمسی،جناب ابرار حسن، حیدرعباس زیدی و دیگر افراد شریک تھے۔

جبکہ میزبانوں میں شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی، مرکزی جنرل سیکریٹری جناب حسنین مہدی ،سرورعلی ، صوبائی نائب صدر علامہ غلام محمد کراروی ، صوبائی سیکریٹری مالیات سید مسلم رضا عابدی ، شیعہ علماء کونسل کراچی ڈویژن کے صدر علامہ سید کامران حیدر عابدی ، کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری جناب سید علی احمد جعفری صاحب دیگر سینئر افراد شریک تھے۔

اس موقع پر شیعہ علماءکونسل ، مرکزی تنظیم عزاداری اور پاکستان شیعہ ڈیموکریٹک الائنس کے رہنماؤں کے درمیان قومی وملی امورپر تفصیلی تبادلہ خیال بھی کیاگیا ۔ علامہ ناظرعباس تقوی نے معززمہمانان گرامی کی آمد پر ان کا شکریہ اداکیا۔جبکہ طرفین کے درمیان مزید ملاقاتیں جاری رکھنے پر بھی اتفاق ہوا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button