اہم ترین خبریںپاکستان

ملی یکجہتی کونسل کے پلیٹ فارم سےشیعہ سنی تنظیموں کا اسلام آباد میں مشترکہ القدس ریلی نکالنے کا اعلان

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ریلی اپنے پرانے روٹ امام بارگاہ جی سکس ٹو سے نکالی جائے گی جو اپنے مقررہ روٹ پر جائے گی اور اس کا اختتام ڈی چوک پر ہو گا۔جہاں پر مرکزی خطابات ہونگے

شیعت نیوز: ایم ڈبلیوایم، آئی ایس او ،ملی یکجہتی کونسل اور شیعہ علماءکونسل ، جماعت اسلامی اور دیگر اہل سنت جماعتوں کا اسلام آباد میں اس سال مشترکہ مرکزی القدس ریلی نکالنے کا اعلان ۔مجلس وحدت مسلمین ضلع راولپنڈی،اسلام آباد اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن راولپنڈی ڈویثرن کایوم القدس کے حوالے سے مشترکہ اجلاس آج ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد کیا گیا ۔جس میں القدس کمیٹی کا قیام عمل میں لایاگیا ۔اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کےدرمیان مشترکہ ورکنگ کمیٹی بنائی گئی۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ریلی اپنے پرانے روٹ امام بارگاہ جی سکس ٹو سے نکالی جائے گی جو اپنے مقررہ روٹ پر جائے گی اور اس کا اختتام ڈی چوک پر ہو گا۔جہاں پر مرکزی خطابات ہونگے ۔اجلاس کے اختتام پر یہ باہمی مشاورت سے یہ فیصلہ کیا گیا کہ اسلام آباد میں عالمی یوم القدس ریلی ملی یکجہتی کونسل کے زیراہتمام منعقد ہوگی جس میں شیعہ علما کونسل سمیت دیگر جماعتیں بھی شرکت کرینگے ۔

اجلاس میں تنظیمی برادران نے بھر پور شرکت کی ۔ اسی ہفتے یوم القدس کے حوالے سے دعوتی عمل شروع کردیا جائے گا ۔تمام انجمنوں ،ٹرسٹیز، بانیاں مجالس و امام بارگاہ ، آئمہ جمعہ جماعات اور مدارس کے علماء اور طلباء کو عالمی یوم القدس ریلی میں باقاعدہ دعوت دی جائے گی ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button