اہم ترین خبریںپاکستان

تکفیری دہشت گردوں کےکراچی میں جلوس یوم علی ؑ پر حملے کی سازش ناکام

گرفتار دہشت گرد رمضان المبارک کے مہینے میں کراچی میں دہشت گردی کی بڑی کروائی کی منصوبہ بندی میں مصروف تھے ۔ مبینہ طورپران کا نشانہ مرکزی جلوس یوم علی ؑ اور القدس ریلی تھے ۔

شیعت نیوز: خفیہ اداروں اورکاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم نے سہراب گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئےملک دشمن کالعدم دہشتگرد تنظیم سپاہ صحابہ ، لشکر جھنگوی اور داعش سے تعلق رکھنے والے دو مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا، جب کہ دو تیار خودکش جیکٹس بھی برآمد کر لیں۔ ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گرد رمضان المبارک کے مہینے میں کراچی میں دہشت گردی کی بڑی کروائی کی منصوبہ بندی میں مصروف تھے ۔ مبینہ طورپران کا نشانہ مرکزی جلوس یوم علی ؑ اور القدس ریلی تھے ۔

یہ خبربھی لازمی پڑھیں : کراچی:سی ٹی ڈی نے القاعدہ اور سپاہ صحابہ کا مشترکہ دہشتگرد گرفتار کرلیا، اسلحہ و جہادی سامان برآمد

سی ٹی ڈی انچارج علی رضا کے مطابق سی ٹی ڈی کی ٹیم نے خفیہ اطلاع ملنے پر سہراب گوٹھ بس اڈے پر کارروائی کرتے ہوئے تیار دو خود کش جیکٹس برآمد کر لیں۔ انہوں نے بتایا کہ جیکٹس مکمل تیار تھیں جن کا وزن لگ بھگ ساڑھے چار کلو گرام ہے جو کہ فرج میں چھپا کر افغانستان سے کراچی بھیجی گئی تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ کارروائی کے دوران دو افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جو کہ خود کش جیکٹس کی ترسیل میں سہولت کاری کر رہے تھے اور وہ کالعدم تنظیم کے لیے بھی سہولت کاری کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد کراچی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ بنائے ہوئے تھے ، اس سلسلے میں مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button