دنیا

امریکی گیدڑبھپکیوں کا جواب، ایران نے میزائلوں کی بڑی کھیپ شامی سرحد پر پہنچادی

چونکہ امریکی حکومت کو اس بات کا احساس ہوا کہ ان اڈوں سے وابستہ قومی مفادات خطرے میں ہیں۔واضح رہے کہ ایران نے اعلان کیا ہے کہ اگر اس پہ حملہ ہوا تو وہ اسرائیل سمیت امریکہ کہ تمام اتحادیوں اور انکے مفادات کو نشانہ بنائے گا۔

شیعت نیوز: برطانوی اخبار گارڈین نے دعوی کیا ہے کہ پچھلے ہفتے ایران نے اپنے خطرناک میزائلوں کا قافلہ عراقی صوبے انبار کہ ذریعہ شام پہنچا دیا ہے ۔ ان خطرناک میزائلوں کو پر امن و خفیہ طور پر دمشق پہنچایا گیا اور اس نقل وحمل کو اسرائیلی اور امریکی انٹیلیجنس اداروں سے مخفی رکھنے کی کوشش کی گئی تھی جو کہ برطانوی اخبار کہ مطابق کامیاب رہی۔

بغداد میں امریکی سفارت خانے تک جب ایرانی میزائلوں کی نقل و حرکت کی خبر پہنچنی تو اس کے بعد امریکہ نے اپنے سرکاری ملازمین جو کہ بغداد اور اربیل میں تھے۔ ان کو وہاں سے نکلنے کا حکم صادر کیااور اس کے ساتھ عراق اور خلیج میں اپنے تمام عسکری اڈوں میں ہائی الرٹ کردی گئی۔

یہ خبر بھی لازمی پڑھیں :ایرانی قوم کا امریکہ کے مقابلے میں حتمی انتخاب مزاحمت ہے، آیت اللہ خامنہ ای

چونکہ امریکی حکومت کو اس بات کا احساس ہوا کہ ان اڈوں سے وابستہ قومی مفادات خطرے میں ہیں۔واضح رہے کہ ایران نے اعلان کیا ہے کہ اگر اس پہ حملہ ہوا تو وہ اسرائیل سمیت امریکہ کہ تمام اتحادیوں اور انکے مفادات کو نشانہ بنائے گا۔ جبکہ رھبر معظم آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے واضح کیا ہے کہ امریکہ ایران پہ حملے کی جرات نہیں کرسکتا جبکہ ایران کسی بھی صورت امریکہ سے مذاکرات نہیں کرے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button