اہم ترین خبریںپاکستان

آئی ایس او اور ایم ڈبلیو ایم کے میڈیا سیل کی کوششیں، ڈان اخبار نے رہبر معظم کا نامناسب عکس اپنے اخبار سے حذف کردیا

تفصیلات کے مطابق 14 مئی کو ڈان اخبار میں رہبر معظم کی نامناسب عکس بندی کی گئی تھی جس پر مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے میڈیا سیل نے ڈان نیوز سے رابطہ کیا اوراپنا احتجاج ریکارڈ کروایا

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے میڈیا سیل کی کوششوں سے ڈان اخبار نے 14 مئی کو چھپنے والے رہبر معظم کے نامناسب عکس کو اپنے اخبار کے ایڈیشن سے حذف کردیا۔

تفصیلات کے مطابق 14 مئی کو ڈان اخبار میں رہبر معظم کی نامناسب عکس بندی کی گئی تھی جس پر مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے میڈیا سیل نے ڈان نیوز سے رابطہ کیا اوراپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔ دونوں تنظیموں نے موقف اختیار کیا کہ رہبر معظم سید علی خامنہ ای ملت تشیع بالخصوص اور بالعموم امت مسلمہ کے روحانی پیشوا ہیں اور ان کی نامناسب عکس بندی سے ہمارے مذہبی جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ ساتھ ہی ڈان اخبار سے اس عکس کو ہٹانے اور معذرت کرنے کے مطالبے سمیت اس بات کا بھی مطالبہ کیا گیا کہ اخبار آئندہ کیلیے ایسے کسی بھی مواد کو شائع کرنے سے گریز کرے جس سے مسلمانوں اور ملت تشیع کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچتی ہو۔

ڈان اخبار نے ملت تشیع کی نمائندہ تنظیموں مجلس وحدت مسلمین اور آئی ایس او کے احتجاج اور ان کی بات کی حمایت کرتے ہوئے اس نامناسب عکس کو اپنی ویب سائٹ سے ہٹا دیا بلکہ معذرت کرتے ہوئے آج اپنے اخبار میں ملت تشیع کے موقف کو بھی شائع کیا ہےاور اس بات کی یقین دہانی بھی کرائی ہےکہ آئندہ ایسا کوئی مواد نہیں چھاپا جائے گا جس سے امت مسلمہ کے مذہبی جذبات مجروح ہوں۔

واضح رہے کہ مذکورہ کارٹون میں ایران پر امریکہ، اسرائیل اور خائن عرب ممالک کی جانب سے دباؤ اور تنہا کرنےکی سازش کو دکھایا گیا تھا لیکن رہبر معظم کی نامناسب عکس بندی کے سبب قارئین کے جذبات مجروح ہوئے جس پر ڈان نیوز سے احتجاج کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button