مقبوضہ فلسطین

یوم نکبت کے موقع پر صیہونی جارحیت 60 فلسطینی زخمی

غزہ پٹی میں مظلوم فلسطینیون پرجارح صیہونیوں کی وحشیانہ فائرنگ کے نتیجے میں 60 فلسطینی زخمی ہوگئے- غاصب صیہونی فوجیوں نے زہریلی گیس کے گولے بھی داغے۔

یوم نکبہ کے مظاہرے، اسرائیلی بربریت میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 50 ہوگئی، 2000 زخمی

ہر سال ہزاروں فلسطینی یوم نکبت کے موقع پر مظاہرہ کرتے ہیں اور کل بھی غرب اردن کے مختلف علاقوں من جملہ رام اللہ میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔

فلسطین پر غاصبانہ قبضے کے اکہترویں سال میں رونما ہونے والے واقعات سے پتہ چلتا ہے کہ اسرائیل اور اس کے مغربی حامیوں کے جرائم کے مقابلے میں فلسطینی عوام کی مشکلات اور پریشانیاں نہ صرف ختم نہیں ہورہی ہیں بلکہ انھیں ہربار نئی نئی مزید بڑی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے- نکبت کا لفظ فلسطینیوں اور رائے عامہ کو دو نہایت برے واقعات کی یاد دلاتا ہے- پہلا واقعہ انیس سو اڑتالیس میں اسرائیلی حکومت کا ناجائز قیام اور دوسرا واقعہ آٹھ لاکھ سے زیادہ فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے نکال دیا جانا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button