پاکستان

لاپتہ افراد کی بازیابی کا سلسلہ جاری مزید چار عزادار بازیاب ہوگئے

تفصیلا ت کے مطابق جون عباس ولد محسن امیر، محمد علی ولد محمد حسن ، قربان علی ولد عبدل علی،محمد منصور ولد محمد سلطان کو بازیاب کرلیا گیا ہے،

شیعیت نیوز : لاپتہ افراد کی بازیابی کا سلسلہ جاری ہے اس سلسلے میں پیش رفت سامنے آئی ہے اور چار مزید عزاداروں کو بازیاب کروالیا گیا ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق جون عباس ولد محسن امیر، محمد علی ولد محمد حسن ، قربان علی ولد عبدل علی،محمد منصور ولد محمد سلطان کو بازیاب کرلیا گیا ہے، بہت جلد انکے اہل خانہ ان سے ملاقات کریں گے۔

اعلیٰ ریاستی اداروں سے کامیاب مذاکرات ، 19مسنگ پرسنز ظاہر ہونے کے بعد13روزہ دھرنا ختم کرنےکااعلان

واضح رہے کہ گذشتہ روز اہل خانہ گمشدہ افراد کی کمیٹی سے ریاست کے اعلیٰ سطحی وفد سے کامیاب مذاکرات کے بعد 13 روز سےکراچی میں جاری صدر پاکستان کے گھر کے باہر دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

مسنگ پرسن کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ ریاستی اداروں نے انہیں یقین دہانی کروائی ہے کہ لاپتہ افراد کو بازیاب کرکے عدالت میں پیش کردیا جائے گا، اس سلسلے میں پہلے مرحلے میں چار عزاداروں کو ملٹری کورٹ سے ملیر تھانے میں پیش کیا گیا جبکہ اب مزید چار افراد کی بازیابی مکمن ہوسکی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button