اہم ترین خبریںپاکستان

سحری کے وقت پولیس کی کاروائی، خانوادہ اسیران ملت کی دھرنا کمیٹی کے رکن حسن رضا سہیل گرفتار

سندھ پولیس نے خانوادہ اسیران ملت جعفریہ کے دھرنے پر آج الصبح دھاوا بول کردھرنا کمیٹی کے رکن حسن رضا سہیل اور 20شیعہ جوانوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

شیعت نیوز: سندھ پولیس نے خانوادہ اسیران ملت جعفریہ کے دھرنے کا آج الصبح محاصرہ کرکے دھرنا کمیٹی کے رکن حسن رضا سہیل اور 20شیعہ جوانوں کو گرفتار کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ بہادر آباد کی پولیس ٹیم نے آج سحری کےفوراًبعد صدر مملکت کی رہائش گاہ پر جاری احتجاجی دھرنے کو ثبوتاژ کرنے کیلئے بھاری نفری کی مدد سے دھرنےکا گھیراؤکیا اور دھرنا کمیٹی کے اہم رکن حسن رضا سہیل اور دیگر 20شیعہ جوانوں کو حراست میں لے لیا ۔

عینی شاہدین کے مطابق رات سحری سے قبل ہی دھرنے کے اطراف تعینات پولیس اہلکاروں کی غیر معمولی اور مشکوک سرگرمیاں دیکھنے میں آرہی تھیں۔رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر کچھ پولیس اہلکاروں نے قنات کے پیچھے سے ویڈیو بناکر دھرنے میں شریک افراد کی تعداد کا اندازہ لگایااور پھر مختلف گلیوں اور محلوں سے دھرنے کا گھیراؤشروع کیااور پہلے حسن رضا سہیل کو گرفتار کیا اور پھر 20شیعہ جوانوں کا بھی حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

واضح رہے کہ سندھ پولیس دس روز سےاحتجاجی دھرنے پر بیٹھے لاپتہ افراد کے اہل خانہ کی دادرسی تو کرناسکی الٹا خانوادہ اسیران پر جھوٹا پرچہ کردیاتھا ۔جبری گمشدہ شیعہ جوانوں کی بازیابی کے بجائے ان کے اہل خانہ کو بھی مجرم قراردے دیا گیاتھا۔

یہ بھی پڑھیں : لاپتہ افراد کے اہل خانہ کی دادرسی میں ناکام حکومت کا تحفہ، خانوادہ اسیران ملت جعفریہ کے خلاف مقدمہ درج

سندھ پولیس کی مدعیت میں تھانہ بہادرآباد میں صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کی رہائش گاہ پر گزشتہ دس روز سےخانوادہ اسیران ملت جعفریہ کی جانب سے جاری پر امن احتجاجی دھرنے کو نقص امن کاباعث قرار دیتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا گیاتھا ۔

حکومت کی جانب سے ظلم کی انتہا کرتے ہوئے ایف آئی آرنمبر 123/19میں دھرنے کے منتظمین راشد رضوی، صغیرعابد ، حسن رضا سہیل،صفدر شاہ سمیت 250صورت شناس افراد کو نامزدکیا گیا تھا ۔حسن رضا سہیل اور دیگر جوانوں کی گرفتاری بھی اسی ایف آئی آر کے نتیجے میں عمل میں لائی گئی ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button