پاکستان

 لاپتہ شہریوں کے دھرنے کے مطالبات تسلیم کئے جائیں،حامد علی موسوی

حکومت شیعہ سنی سمیت تمام قومیتوں کو بڑا اقدام اٹھانے پر مجبور نہ کرے

شیعیت نیوز: سربراہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ آغا حامد موسوی نے کہا کہ  لاپتہ شہریوں کے دھرنے کے مطالبات تسلیم کئے جائیں،عمران خان پرانے وعدوں پر یو ٹرن نہ لیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت شیعہ سنی سمیت تمام قومیتوں کو بڑا اقدام اٹھانے پر مجبور نہ کرے،۔

آغا حامد موسوی کا کہنا تھاکہ کسی شہری کے خلاف الزامات ہیں تو عدالتوں میں پیش کیا جائے متاثرین کی دادرسی کی جائے،کالعدم دہشت گرد جماعتوں کے سربراہ دندناتے پھر رہے ہیں سیکیورٹی اداروں کو گالی دینے والے سرکاری پروٹوکول کے مزے اڑا رہے ہیں،۔

کراچی میں جاری ٹارگٹ کلنگ آپریشن پر سوالیہ نشان ہے،حامد علی موسوی

انکا مزید کہنا تھا کہ اندرونی اختلافات بڑھا کر پاکستان کو دولخت اورکالاباغ ڈیم جیسے سنہری منصوبے کو مٹی تلے دفن کردیا گیا،ارباب حل و عقد سابقہ غلطیوں سے سبق سیکھیں،پاکستان کی عزت و حرمت کو عروج پر پہنچانے اور داخلی استحکام کیلئے سیکیورٹی ادارے لاپتہ افراد کو بازیاب کرائیں، سربراہ ٹی این ایف جے

انہوں نے کہا کہ دشمن عوام اور سیکیورٹی اداروں کو متصادم کرنا چاہتا ہے جسے کامیاب نہیں ہونے دیں گے، انسانی حقوق کی پامالیاں روک کر ہی اللہ کے مہینے کے تقاضے پورے کئے جاسکتے ہیں رمضان انسانی حقوق کی پکار ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button