ایران
امریکا کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیں گے، صدرحسن روحانی

امریکا اقتصادی دباؤ اور تیل کی برآمدات کر ایران کو نقصان پہنچانے کی کوشش کررہا ہے مگر ہم ان کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کریں گے.
ایران کے صدرنے کہا ہے کہ ایرانی تیل کی برآمدات کو روکنا امریکی حکام کا غلط فیصلہ ہے۔
واضح رہے کہ ایرانی صدرحسن روحانی نے آج منگل کے روز30ویں ایرانی لیبر یونین اور مزدوروں کے قومی فیسٹیول سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف ظالمانہ پابندیوں سے امریکا کا پہلا مقصد کرنسی آمدنی کو کم کرنا ہے جبکہ ایران کی کرنسی آمدنی کا بڑا ذریعہ تیل کی فروخت اور اسی طرح تیل اور گیس سے متعلقہ مصنوعات کی برآمدات ہے.
انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی تیل کی برآمدات کو روکنا اور صفر تک لانا،امریکی حکام کے لئے آسان نہیں۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں ایرانی قوم امریکی پالسیوں کے خلاف متحد ہے۔