پاکستان
کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے بم دھماکے میں تین لیویز اہلکار شہید

شیعت نیوز: پاکستان کے قبائلی علاقےشمالی وزیرستان کی تحصیل شیواہ میں لیویز چیک پوسٹ پر کالعدم تکفیری دہشت گرد جماعت تحریک طالبان پاکستان کےدھماکے سے 2 لیویز اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو قریبی اسپتال پہنچایا گیا جہاں ایک اور اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
ذرائع کے مطابق دھماکا ملک شاہی کے علاقے رغزئی میں ہوا۔ بارودی مواد چیک پوسٹ کے ساتھ نصب تھا۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی شمالی وزیرستان میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی ایک ناسور ہے جس کا صفایا کرکے دم لیں گے، دہشتگرد اس طرح کے حملوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔