ایران

ایران کے خلاف تمام ہتھکنڈے یقینی شکست سے دوچار ہوں گے : جواد ظریف

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہےکہ ٹرمپ کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف تمام دباؤ ڈالنے والے ہتھکنڈے یقینی طور پر شکست سے دوچار ہوں گے۔اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نےفاکس نیوز کوانٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وائٹ ہاؤس کی قومی سیکورٹی کے مشیر، غاصب صہیونی حکومت، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات ایرانی نظام کی تبدیلی کے لئے بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔

وزیر اعظم کا دورہ ایران، اپوزیشن جماعتوں کو اس حساس موقع پر انتہائی دانشمندانہ کردار ادا کرنا چاہئے،علامہ راجہ ناصرعباس

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ جان بولٹن، نیتن یاہو، بن سلمان اور بن زائد ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ کرانے کی کوشش کر رہے ہیں.اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف تمام دباؤ ڈالنے والے ہتھکنڈے یقینی طور پر شکست سے دوچار ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button