لبنان

اسرائیل نے اگر لبنان پر جارحیت کی تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا

بیروت (مانیٹرنگ ڈیسک) لبنان نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے اس پر جارحیت کی تو صہیونی ریاست کو اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا۔  ایک تقریب سے خطاب میں لبنانی وزیر دفاع الیاس ابو صعب نے کہا کہ اسرائیل لبنان پر حملے کی حماقت سے باز رہے ورنہ اسے منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

استقامت نے لبنان کیخلاف امریکی اور اسرائیلی جارحیت کے مقاصد کو خاک میں ملا دیا، سید حسن نصراللہ

انہوں‌ نے کہا کہ ہم نے صہیونی ریاست کی کسی بھی جارحیت پر دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کا عزم کیا ہے۔ اگر اسرائیل ہمارے ہوائی اڈوں‌ پر بمباری کرے گا تو ہم صہیونی ریاست کے اڈوں کو نشانہ بنائیں گے اور اس نے ہماری تیل کی تنصیبات پر حملہ کیا تو ہم بھی اسرائیل کی تیل کی تنصیبات کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں‌ گے۔

لبنانی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم فی الحال اسرائیل کے ساتھ حالت جنگ میں نہیں ہیں تاہم اپنے دفاع سے غافل نہیں بلکہ صہیونی ریاست کی طرف سے کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button