پاکستان

عدالتی حکم کے باوجود جلوس عاشورہ کےلائسنس کی تجدید نا کرنے پر ڈی سی اوکاڑہ ہائیکورٹ طلب

شیعیت نیوز: لاہورہائیکورٹ میں ڈی سی اوکاڑہ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے ڈی سی اوکاڑہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بنچ نے فیاض حسین کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار وکیل نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزارنے قیام پاکستان سے بھی پہلے کا حضرت امام حسین علیہ السلام کے یوم شہادت پر نکلنے والے جلوس کیلئے لائسنس حاصل کر رکھا ہے، تاہم ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لائسنس کی تجدید نہیں کی جا رہی۔

درخواست گزار نے شنوائی نہ ہونے پر عدالت عالیہ سے رجوع کیا تھا، تاہم اب عدالت کے حکم کے باوجود اس کے لائسنس کی تجدید نہیں کی جا رہی ہے اور نہ ہی عدالت کے گیارہ جنوری 2019 کے حکم کی پاسداری کی جا رہی ہے۔ وکیل نے استدعا کی کہ عدالت ڈی سی اکاڑہ کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے۔

عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد ڈی سی اوکاڑہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ عدالت نے ڈی سی سے پوچھا ہے کہ وہ عدالت میں پیش ہو کر وضاحت کریں کہ لائسنس کی تجدید کیوں نہیں کی جا رہی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button