پاکستان

صہیونی جاوید غامدی کا نیا فتنہ، امام مہدی عج کے ظہور کا انکار کردیا

شیعیت نیوز: صہیونی ایجنٹ جاوید غامدی نے امام مہدی علیہ سلام کے ظہور کرنے  کا واضح انکار کردیا ہے، اسکا کہنا ہےکہ قرآن اور کسی حدیث میں امام مہدی کا ذکر موجود نہیں۔

تفصیلات کے مطابق جاوید غامدی نامی نا م نہاد اسکالر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں کسی نے اس سے  امام مہدی علیہ سلام کے ظہور کے حوالے سے سوال کیا جس پر اسکا کہنا تھا کہ کسی بھی صیح حدیث میں امام مہدی کے حوالے سے کوئی بات موجود نہیں اور نا ہی ایسا قرآن میں موجود ہے۔

اس نے امام مہدی علیہ سلام کے حوالے سے تمام احادیث کو جھٹلاتے ہوئے کہا کہ یہ صرف شیعوں کا عقید ہ ہےاور ہمارے ہاں (اہلسنت ) شیعہ راویوں سے ایسی احادیث آئی ہیں جو قابل اعتبار نہیں۔

جبکہ امام مہدی (عج ) کے حوالے سے نا صرف مسلمان بلکہ دیگر مذاہب بھی کسی نا کسی شکل اور نام سے ایک منجی عالم بشریت کا عقیدہ رکھتے ہیں۔

دھیاں رہے کہ جاوید احمد غامدی نے اس سے قبل بھی امامت کا انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ قرآن میں امامت کا کوئی ذکر نہیں، اسطرح کے فتنے برپا کرکے جاوید غامدی پاکستان میں صہیونی مشن کی تکمیل کررہا ہے۔

واضح رہے کہ امام مہدی علیہ سلام سے سب سے زیادہ خطرہ صہیونیت کو ہے جو دنیا بھر میں امام مہدی علیہ سلام کے ظہور کے لئے ہونے والے اقدامات کی راہ میں رکاوٹ ہے اسی لئے جاوید غامدی جیسے لوگوں کو پاکستانی معاشرے میں امپورٹ کرکے عقیدہ مہدویت کو متنازعہ بنانے یا اسے مخصوص ایک فرقہ تک محددو کرنے کے پروجیکٹ کی ذمہ داری دی گئی ہے۔

نوٹ : اس حوالے سے جاوید غامدی کو اہلسنت عالم دین انجیئر محمد علی نے قرآن سے ہیں عقیدہ مہدویت کے موجودہ ہونے کی دلیل دی ہیں، جبکہ چند احادیث ذیل میں پیش کی جارہی ہیں۔

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :

لو لم يبق من الدنيا إلا يوم، ‏‏‏‏‏‏قال:‏‏‏‏ زائدة في حديثه لطول الله ذلك اليوم، ‏‏‏‏‏‏ثم اتفقوا:‏‏‏‏ حتى يبعث فيه رجلا مني او من اهل بيتي يواطئ اسمه اسمي واسم ابيه اسم

’’ اگر دنیا کے ختم ہونے میں ایک دن بھی باقی ہوا (اور امام مہدی نہ آئے ) تو اللہ تعالیٰ اسی دن کو لمباکر دے گا حتی کہ میری نسل سے یا میرے اہل بیت سے ایک آدمی کو مبعوث کرے گا جس کا نام میرے نام پر اور اس کے والد کا نام میرے والد کے نام پر ہو گا۔ “

[مسند الامام احمد: 430، 377/1، سنن ابي داود : 4282، سنن الترمذي : 2230، وقال حسن صحيح، وسنده حسن]

’’لا تذھب الدنیا ، اولا تنقضيي الدنیا متی یملک العرب رجل من اھل بیتی یواطئی اسمہ اسمی‘‘

’’دنیا اس وقت تک ختم نہ ہوگی جب تک عربوں کا بادشاہ (حاکم) میرے اہل بیت سے ایک آدمی نہ بن جائے جس کا نام میرے نام جیسا (یعنی محمد) ہوگا۔‘‘

(سنن ابی داؤد، رقم: ۴۶۸۲، سنن الترمذی: ۶۶۳۰)

مندرجہ بالا احادیث ظھور مھدی پر واضح دلالت کرتی ہیں۔ ان احادیث کے علاوہ اور بھی کئی احادیث اور آثار ہیں جو صحت کے مقام پر فائز ہیں ۔جن کا انکار کرنا کسی صاحب ایمان کو ذیب نہیں دیتا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button