یمن

یمنی افواج اور عوامی رضاکارفورس کی کاروائی ، نجران میں سعودی ڈرون طیارہ مار گرایا

شیعت نیوز:یمنی افواج اورعوامی رضا کار فورس نے جنوبی سعودی علاقے نجران میں سعودی ڈرون طیارہ مار گرایا ہے۔ سعودی اتحاد کی وحشیانہ جارحیت کے جواب میں جنوبی سعودی عرب کے علاقے جیزان میں سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانوں پر اپنے مقامی ساختہ بیلسٹک میزائل بدر ایف سے نشانہ بنایا۔ جس میں سعودی اتحاد کو بھاری نقصان پہنچا اور کئی فوجی اہلکار ہلاک و زخمی ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: یمنی فوج نے سعودی اتحاد کا حملہ پسپا کردیا

شیعت نیوز مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کا یہ جوابی حملہ ایسی حالت میںکیا ہے کہ جب جنوبی سعودی عرب میں جیزان کے الاستقبال کیمپ میں سعودی اتحاد کو مضبوط بنانے کے لئے بڑی تعداد میں فوج اور بھاری ہتھیار منتقل کئے جا چکے تھے۔اس سے قبل یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے جنوبی یمن کے صوبے الضالع کے حکولہ فوجی اڈے کو بھی بدر ایف بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا تھا جس میں سعودی اتحاد کو بھاری نقصان پہنچا تھا۔بدر ایف بیلسٹک میزائل یمنی فوج اور اس ملک کی عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ کا تیار کیا ہوا ہے جس کی گذشتہ ہفتے رونمائی بھی کی گئی تھی۔

سعودی اتحاد کی وحشیانہ جارحیت کا سلسلہ جاری

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے ہفتے کی رات بھی سعودی اتحاد کی جارحیت کے جواب میں جنوبی سعودی عرب میں جیزان کے علاقے جبل القیس میں سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا اور شدید گولہ باری کی تھی۔اس کارروائی میں سعودی اتحاد کے فوجیوں کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچا اور دسیوں فوجی اہلکاروں کے ہلاک و زخمی ہونے کے علاوہ ان کا بھاری مقدار میں ہتھیار اور گولہ بارود تباہ ہوا۔اس سے قبل یمنی فوج کے ترجمان شرف لقمان نے تاکید کے ساتھ کہا تھا کہ جب تک یمن کا فوجی محاصرہ اور اس ملک کے عوام پر سعودی اتحاد کی وحشیانہ جارحیت کا سلسلہ جاری ہے، یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی جانب سے جوابی حملے کئے جاتے رہیں گے۔اسی اثنا میں یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے جنوب مغربی یمن کے صوبے تعز میں واقع ماویہ نامی علاقے میں سعودی اتحاد کے فوجیوں کی پیش قدمی روکتے ہوئے جارح دشمنوں کو بھاری نقصان پہنچایا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button