ہمیںپتہ ہے کہ ملک میں دہشتگردی کی حالیہ لہر کے پیچھےکس کا ہاتھ ہے، وزیر خارجہ
انہوں نے کہا کہ کچھ قوتیں ایسی ہیں جو فرقہ وارانہ فسادات پھیلانا چاہتی ہیں۔ بھارت میں اب جو حکومت آئے گی اس کے ساتھ بیٹھ کر معاملات پر بات کریں گے۔
شیعیت نیوز: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نےکہا کہ ہمیں شک و شبہ نہیں کہ دہشتگردی کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے، ملک میں دہشتگردی کی حالیہ لہر کے حوالے سے وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمیں شک و شبہ نہیں ہے کہ دہشت گردی کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے، ہم بغیر کسی ثبوت کے کوئی بات نہیں کرتے۔
انہوں نے کہا کہ کچھ قوتیں ایسی ہیں جو فرقہ وارانہ فسادات پھیلانا چاہتی ہیں۔ بھارت میں اب جو حکومت آئے گی اس کے ساتھ بیٹھ کر معاملات پر بات کریں گے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اورماڑہ کوسٹل ہائی وے پر فائرنگ کے واقعے پر رد عمل میں کہا کہ کوئی شک و شبہ نہیں کہ بلوچستان میں بیرونی قوتیں ملوث ہیں۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت مسائل حل کرنے کے بجائے بہانے بنا رہا ہے، نئی آنے والی بھارتی حکومت سے امید ہے کہ دانشمندانہ فیصلہ کرے۔
وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ کوئی شک و شبہ نہیں کہ بلوچستان میں بیرونی قوتیں ملوث ہیں، بھارت کے عزائم ناکام بنانے پر بلوچستان کے عوام کے شکرگزار ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کے عزائم کو سمجھنا ہے اور اس کے لیے تیار رہنا ہوگا، بھارتی جارحیت کے خلاف تمام اختلافات بھلاکر متحد ہے، پاکستان کی کوشش ہے کہ کشیدہ صورت حال کو بہتر کیا جائے۔







