اناللہ وانا الیہ راجعون ۔۔۔۔کالعدم سپاہ صحابہ کا سرپرست بریگیڈیئر(ر)اعجاز شاہ وفاقی وزیر داخلہ مقرر

18 اپریل, 2019 18:02

شیعیت نیوز: وہی ہوا جس کا ڈرتھا، محب رسول ؐوآل رسول ؑشہریار آفریدی کو ہٹا کرسعودی ایماءپر وزارت داخلہ کا قلمدان کالعدم تکفیری دہشت گرد جماعت سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کے سرپرست بریگیڈیئر (ر) اعجازاحمد شاہ کو سونپ دیا گیا ہے، تفصیلات کے مطابق آج وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلوں کا اعلان کیا تھا جس میں وزارت داخلہ جیسے اہم عہدے کا قلم دان سابق ڈی جی آئی بی(انٹیلی جنس بیورو)اور کالعدم سپاہ صحابہ کے سربراہ احمد لدھیانوی کے قریبی ساتھی اور سابق صدر پرویز مشرف کے یارغار بریگیڈیئر (ر) اعجاز احمد شاہ کو تفویض کردیاگیاہے۔

واضح رہے کہ سابق رکن قومی اسمبلی شیخ وقاص اکرم نے اپنے ایک آرٹیکل میں انکشاف کیا تھاکہ 2007میں جب جنرل پرویز مشرف صدر مملکت تھے تو میں نے انہیں آگاہ کیاکہ کالعدم سپاہ صحابہ (اہل سنت والجماعت )کا سرغنہ احمد لدھیانوی ٹوبہ ٹیک سنگھ سے جھنگ تک ریلی نکال رہا ہےاسے روکا جائے اس پر جنرل پرویز مشرف نے ساتھ بیٹھے ہوئے اس وقت کے ڈی جی آئی بی(انٹیلی جنس بیورو) بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ کی جانب دیکھا تو اعجاز شاہ نے کہاکہ سر احمد لدھیانوی ہمارا آدمی ہے، اس سے ثابت ہوتا ہے کہ اعجاز شاہ ایک متعصب شخص اور تکفیریوں کا سرپرست ہے، ایسے شخص سے کس طرح ملک و ملت کےلیے اچھے فیصلوں کی امید کی جاسکتیہے جبکہ پاکستان کو اسوقت عالمی شیطانی طاقتوں نے “  FATF “ کہ ذریعہ سخت نگرانی میں رکھا ہواہے۔

4:37 صبح مارچ 31, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔