وطن عزیز پاکستان میں شیعیان حیدر کرار ؑ کے بعد پہلی بارافواج پاکستان کے جوان بھی شناختی کارڈ دیکھ کر قتل کردیئے گئے

18 اپریل, 2019 10:50

شیعیت نیوز: وطن عزیز پاکستان میں شیعیان حیدر کرار ؑ کے بعد پہلی بارافواج پاکستان کے جوان بھی شناختی کارڈ دیکھ کر قتل کردیئے گئے، تفصیلات کے مطابق داعش سے متاثرہ بھارتی اور اسرائیلی حمایت یافتہ انتہاپسند دہشتگرد گروہ نےصوبہ بلوچستان میں مکران کوسٹل ہائی وے کے قریب مسلح افراد نے 14 مسافروں کو بسوں سے اتار کر فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ بلوچستان کے علاقے اورماڑہ میں پیش آیا جہاں مسافروں کو بسوں سے اتار کر قتل کیا گیا۔انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی پی) بلوچستان محسن حسن بٹ کے مطابق بزی ٹاپ کے علاقے میں رات 12.30 سے ایک بجے کے درمیان تقریباً 15 سے 20 مسلح افراد نے کراچی سے گوادر آنے اور جانے والی 5 سے 6 بسوں کو میں روک کر اس میں موجود مسافروں کے شناختی کارڈ دیکھے اور انہیں گاڑی سے اتار کر قتل کردیا۔

انہوں نے واقعے سے متعلق بتایا کہ یہ ‘ٹارگٹ کلنگ’ ہے اور متاثرہ افراد کو ان کے شناختی کارڈ دیکھ کر قریب فاصلے سے گولیاں ماری گئیں۔فائرنگ کے واقعے میں کُل 16 مسافروں میں سے 14 کو قتل کیا گیا جبکہ 2 بھاگنے میں کامیاب ہوئے اور قریبی لیویز چیک پوسٹ پہنچے، جنہیں اورماڑہ کے ہسپتال لے جایا گیا۔بعد ازاں قتل کیے گئے افراد کی لاشیں نور بخش ہوٹل سے ملیں، جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا، واقعے کے بعد جائے وقوع پر لیویز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار پہنچ گئے اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا جبکہ واقعے کی تحقیقات بھی شروع کردی گئیں۔واقعے کے بارے میں مقامی عہدیدار جہانگیر دشتی نے کہا کہ کچھ 3 درجن کے قریب افراد بس میں سفر کر رہے تھے۔ادھر بلوچستان کے چیف سیکریٹری حیدر علی نے اے ایف پی کو بتایا کہ حملہ آوروں نے فرنٹیئر کور کی وردیاں پہنی ہوئی تھیں۔سیکریٹری داخلہ نے بتایا کہ مقتولین میں نیوی اور کوسٹ گارڈ کا اہلکار بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں گذشتہ چند روز میں دہشت گرد ی کے واقعات میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے، چند روز قبل ہزارگنجی سبزی منڈی کوئٹہ میں شیعہ ہزارہ سبزی فروشوں اور ایف سی اہلکاروں کو بم دھماکہ کرکے نشانہ بنایاگیا اسکے فوری بعد حیات آباد پشاور میں سکیورٹی فورسز نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے دہشت گرد حملوں کی تیاری میں مصروف کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 6دہشت گرد وں کو واصل جہنم کیا تھا اور آ ج مکران کوسٹل ہائی وے پر سکیورٹی فورسز سے تعلق رکھنے والے بس سوار مسافروں کو شناختی کارڈ دیکھ کر بسوں سے اتارا گیا اور ہاتھ باند ھ کر گولیوں سے بھون ڈالا گیا، سکیورٹی اہلکاروں کو بسوں سے شناختی کارڈ دیکھ کر اتارکر گولیاں مارنے کا یہ پاکستان میں یہ پہلا واقعہ ہے اس سے قبل چلاس کے مقام پر راولپنڈی سے گلگت جانے والی مسافربس کو کالعدم تکفیری دہشت گرد جماعت سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی نے روک کربس میں سوارمسافروں کے شناختی کارڈ دیکھ کر شیعہ مسافروں کو بس سے اتارا اور گولیوں سے بھوس ڈالا تھا یہ پاکستان میں کسی بھی مسافر بس سے شناخت کرکے شہریوں کو نشانہ بنانے کا پہلا واقعہ تھا ، یہ آگ جو شیعوں کے خلاف لگائی گئی تھی اب اس کی لپیٹ میں سب کے آشیانے آئیں گے۔

7:05 صبح مارچ 30, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔