ایران پر مشکل وقت میں ہمارے اوپر مدد فرض ہے،اکٹر سمیعہ راحیل قاضی
برادر ملک کے عوام کا خون اور دین کا بھی رشتہ ہے، حتیٰ ایمان کا رشتہ ہے، ہم غم کی گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں، جماعت اسلامی اور قوم کی طرف سے دعا گو ہوں۔ اللہ ہمیں مشکل گھڑی میں برادری ایرانی قوم کا ساتھ دینے کی توقیق دے۔
شیعیت نیوز: جماعت اسلامی کے سابق امیر قاضی حسین احمد مرحوم کی صاحبزادی، اسلامی نظریاتی کونسل کی سابق رکن اور جماعت اسلامی کی مرکزی رہنماء ڈاکٹر سمیعہ راحیل قاضی کا کہنا ہے کہ ایران برادر اور ہمسائیہ ملک ہے، ایک ایران ہی تو ہے جو ہم سمجھتے ہیں کہ دو ملک ہیں لیکن اس میں قوم ایک بستی ہے، مشکل وقت میں ہمارے اوپر مدد فرض ہے، میں خود بہت دکھی ہوں کہ امت مسلمہ نے رسپانس نہیں دیا، جس طرح ہمارے غیر مسلموں کے لیے دروازے کھلے ہوتے ہیں، اپنے برادر ملک کے عوام کا خون اور دین کا بھی رشتہ ہے، حتیٰ ایمان کا رشتہ ہے، ہم غم کی گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں، جماعت اسلامی اور قوم کی طرف سے دعا گو ہوں۔ اللہ ہمیں مشکل گھڑی میں برادری ایرانی قوم کا ساتھ دینے کی توقیق دے۔







