جج صاحب!! میرا بیٹا مر گیا ہے تو بتادیں تاکہ میں اپنےبیٹےکے ایصال ثواب کی مجالس کرانا شروع کروں؟

17 اپریل, 2019 14:22

شیعیت نیوز: ترجمان شیعہ مسنگ پرسنز موومنٹ راشد رضوی کے مطابق شیعہ عزادارشمیم ،علی بستی گلبہار کراچی کا رہائشی، 4 سال سے لاپتہ ہے، غریب فیملی، ایک کمرے کاگھر،اس بار جب کورٹ میں پیشی تھی تو شمیم کی بوڑھی ماں مایوس ہوکر بوجھل قدموں کے ساتھ عدالت میں داخل ہوئی اور جج صاحب سے پوچھا کہ میرا بیٹا 4 سال سے جبری گمشدگی کا شکار ہے اگر مار دیاہےتو بتا دو تاکہ میں اسکے ایصال ثواب کی مجالس کرانا شروع کردوں؟یہ بات سن کر عدالت کا پورا ہال سکتے میں آگیا!جج کے پاس بھی کوئی جواب نہ تھا کیونکہ قانون کے مطابق عدالت تو لاپتہ ہونے والے کو 7 سال بعد مردہ قرار دیتی ہے۔شمیم کو مردہ قرار دینے کیلئے تو ابھی 3 سال باقی ہیں ظلم تو یہ ہے کہ کچھ دن قبل اس ہی شمیم کے ایک اور بھائی کورات کی تاریکی میں غائب کردیا گیاتھا۔

6:21 شام مارچ 29, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔