کراچی،ریاستی اداروں کے ہاتھوں شیعہ جوانوں کی جبری گمشدگیاں تاحال جاری، لانڈھی سے کاشف نقوی اغواء

17 اپریل, 2019 14:18

شیعیت نیوز: ریاستی اداروں کے ہاتھوں شہر قائد میں شیعہ جوانوں کی جبری گمشدگیوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے، سادہ لباس سکیورٹی اہلکاروں نے لانڈھی سے شیعہ جوان سید کاشف نقوی کو ان کے گھر سے اغواءکرلیا، تفصیلات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے کے سادہ لباس اہلکاروں نے رات گئے کراچی کے علاقے لانڈھی 2نمبر میں کاروائی کرتے ہوئےسید کاشف نقوی کو ان کے گھر سے اغواءکرلیاہےاور نامعلوم مقام پر منتقل کردیاہے۔

واضح رہے کہ شہر قائد میں شیعہ جوانوں کی جبری گمشدگیوں کی تازہ لہر میںمختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے 80سے زائد بے گناہ شیعہ افراد کو لاپتہ کیاگیا ہے،جن میں سے 6جوانوں کی گذشتہ روز سی ٹی ڈی نے کالعدم سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کے سرغنہ اورنگزیب فاروقی پر قاتلانہ حملے میں ملوث قرار دیتے ہوئے جھوٹے مقدمات میں گرفتاری ظاہر کردی ہے ، یہاں یہ بات بھی ذہن نشین رہے کہ ملک دشمن ،اسلام دشمن اور ہزاروں بے گناہ پاکستانیوں کے قاتل اورنگزیب فاروقی پر جعلی حملے کے کیس سے اس سے قبل بھی تقریباًتین مرتبہ شیعہ جوانوں کو ملوث قرار دیکر میڈیا کے سامنے پیش کیا جاچکاہے ۔

4:15 شام مارچ 29, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔