جب تک نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہیں ہوگا ہزار گنجی جیسے واقعات ہوتے رہیں گے ، میاں افتخار
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہزارہ ٹائون میں واقعہ امام بارگاہ میں سانحہ ہزار گنجی کے واقعہ میں شہید ہونے والے لواحقین سے تعزیت کے مواقع پر خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر پارٹی کے صوبائی وزیر انجینئر زمر ک خان اچکزئی ‘رشید خان ناصر ‘پی ایس ایف کے صوبائی صدر ملک انعام کاکڑ بھی موجود تھے
شیعیت نیوز: عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ سانحہ ہزار گنجی واقعہ انتہائی قابل افسوس واقعہ ہے جب تک نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہیں کیا جاتا اس وقت تک دہشت گردی کا خاتمہ ممکن نہیں ہے کوئٹہ اور پشاور کو دہشت گردی کے واقعات کے باعث انتہائی پسماندہ بنا دیا سانحہ ہزار گنجی کے واقعہ کے پانچ دن گزرنے کے باوجود وزیراعظم کا کوئٹہ نہ آنا اور سانحہ ہزار گنجی واقعہ میں شہید ہونے والے لواحقین سے تعزیت نہ کرنا اس بات کی دلیل ہے کہ موجودہ حکومت آج بھی دہشت گردی کے خاتمہ میں سنجیدہ نہیں ہے۔