پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی کوششیں قابل تعریف ہیں، چین

17 اپریل, 2019 00:52

شیعیت نیوز: چین کا کہنا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر گائیڈلائنز کے اجرا سے پاکستان کا دہشت گردی کے خاتمے کاعزم ظاہرہوتا ہے، پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان چینی وزارت خارجہ نے میڈیا بریفنگ میں کہا ک دہشت گردی کیخلاف نیشنل ایکشن پلان کے نفاذ کے لئے گائیڈ لائنز کا اجرا پاکستان کا تازہ اقدام ہے، چین ان اقدام کوسراہتا ہے ، اس اقدام سے پاکستان کا دہشت گردی کے خاتمے اور یو این ایس سی کی پابندیوں سے متعلق قرارداد کے نفاذ کا عزم ظاہر ہوتا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کا اہم کردارہے اور دہشت گردی کیخلاف پاکستان نے بہت قربانیاں دیں ، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کوششیں قابل تعریف ہیں۔

11:36 شام مارچ 28, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔