ریاست مدینہ کےدعویداروں نے نہتے یمنی مسلمان بچوں کے قاتل اعلیٰ کو ایک اور ایوارڈ سے نواز دیا

16 اپریل, 2019 16:34

شیعیت نیوز: ریاست مدینہ دعویداروں نے نہتےیمنی مسلمان بچوں کے قاتل کو ایک اور ایوارڈ سے نواز دیاتفصیلات پاکستان سے تعلق رکھنے والے مخصوص گروہ کی جانب سےہزاروں بے گناہ یمنی ، بحرینی، شامی نہتے مسلمانوں کے قاتل سعودی ولی عہدمحمد بن سلمان کو 2018ء کی با اثر عالمی شخصیت کے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ اسلام آباد میں ہونے والی چوتھی پیغام اسلام کانفرنس میں سعودی نوازپاکستان علماء کونسل (پی یو سی) کی جانب سے سعودی ولی عہد کو  اس اعزاز سے نوازا گیا، جہاں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور صدرِمملکت عارف علوی سے سعودی سفیر نواف بن سعید الملکی نے اعزاز وصول کیا۔

پاکستان علماء کونسل کی جانب سے کہا گیا ہےکہ سعودی شہزادے کو یہ اعزاز اسلام کی خدمت کیلئے کی گئی کاوشوں سمیت دو مقدس مساجد کی حفاطت، یمن، فلسطین، شام میں مسلم اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنے  اور پاک بھارت کشیدگی کو کم کرنے میں معاون کردار ادا کرنے پر دیا گیا ہے۔ تقریب میں امام کعبہ ڈاکٹر شیخ عبداللہ عواد الجہونی نے بھی شرکت کی اور دنیا بھر کے مسلمانوں پر متحد ہونے اور دہشتگردی اور انتہا پسندی جیسے چیلنجز پر قابو پانے پر زور دیا۔

8:52 شام مارچ 28, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔