وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی سے کامیاب مذاکرات کے بعد طاہرخان ہزارہ کا دھرنا ختم کرنے کا اعلان
وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی سے کامیاب مذاکرات کے بعد طاہر خان ہزارہ کا دھرنا ختم کرنے کا اعلان
شیعیت نیوز: ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی سے ہزارہ کمیونٹی کے مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ذرائع نے کہا ہے کہ وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کے ساتھ ہزارہ کمیونٹی کے مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ ہزارہ کمیونٹی نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر مملکت نے بلوچستان کے وزیراعلٰی جام کمال سے کوئٹہ میں ملاقات کی تھی، جس میں انہوں نے کوئٹہ دھماکے پر ہونے والی تحقیقات کے بارے میں معلومات حاصل کی تھیں۔
یاد رہے کہ 12 اپریل کو ہزار گنجی فروٹ مارکیٹ کے قریب دھماکے میں 20 افراد جاں بحق اور 48 زخمی ہوگئے تھے، دھماکے میں ہزارہ کمیونٹی کو نشانہ بنایا گیا تھا، دھماکہ خیز مواد آلوؤں میں رکھا گیا تھا، جاںبحق افراد میں سکیورٹی اہلکار بھی شامل تھے، جبکہ 8 جاںبحق افراد کا تعلق ہزارہ کمیونٹی سے تھا۔ دھماکے کا مقدمہ سرکاری مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے، جس میں بتایا گیا کہ دھماکہ پلانٹڈ نہیں بلکہ خودکش تھا، جائے وقوعہ سے حملہ آور کے اعضاء بھی ملے۔ دھماکے کے بعد ہزارہ کمیونٹی کے افراد احتجاجاً دھرنے پر بیٹھ گئے تھے، جن کا مطالبہ تھا کہ ہزارہ برادری کے خلاف ہونے والے حملوں کو روکا جائے اور قاتلوں کو گرفتار کیا جائے۔







