حالیہ لاپتہ ہونے والے شیعہ افراد کو ظاہر کرکے جھوٹے مقدمات میں ملوث کردیا گیا

16 اپریل, 2019 07:06

شیعیت نیوز: رواں ماہ گھروںسے غائب ہونے والے شیعہ افراد کو سی ٹی ڈی نے ظاہر کرتے ہوئے انہیں جھوٹے مقدمات میں ملوث کردیا ہے ۔

ڈی آئی جی نے گذشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان 2003 سے ٹارگٹ کلنگ کر رہے ہیں اور تک 50 سے زائد افراد کو قتل کرچکے ہیں جبکہ ہر واردات کے بعد پڑوسی ملک فرار ہوجاتے تھے۔ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث پولیس اہلکار حیدر عباس گارڈن ہیڈکوارٹر میں تعینات تھا۔

تاہم سی ٹی ڈی نے لاپتہ صحافی مطلوب حسین اور مبشر علی کی گرفتاری سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے پاس نہیں ہیں۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد کہیں بھی کسی ملک فرار نہیں ہوئے تھے بلکہ عرصہ دراز سے ملک خداداد میں اپنی روزی کمانے میں مصروف تھے ، سی ٹی ڈی نےاپنی کارکردگی دیکھانے کے لئے انہیں جھوٹے مقدمات میں ملوث کیا ہے، انکا کہنا تھا کہ عدالت کے ذریعہ اپنے بچوں کی بے گناہی ثابت کریں گے۔

5:28 صبح مارچ 28, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔