پشاور: حیات آباد میں سیکورٹی فورسز کا گرینڈ آپریشن پانچ دہشتگرد گرفتار

16 اپریل, 2019 06:46

شیعیت نیوز: پشاور کے علاقے حیات آبا میں دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کا 15 گھنٹے سے آپریشن جاری ہے۔ آپریشن کے دوران فورسز نے پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، جوابی فائرنگ سے ایک اہل کار شہید بھی ہوا۔ مکان کا تہہ خانہ اور گراؤنڈ فلور خالی کرالیا گیا ہے۔

آپریشن کے دوران علاقے میں دو دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں۔ دہشت گردوں کی نشاندہی کے لیے ڈرون کیمروں کا استعمال بھی کیا جا رہا ہے۔ واقعہ کی صورت حال کا جائزہ لینے کیلئے کور کمانڈر پشاور لیفٹننٹ جنرل مظہر شاہین بھی حیات آباد پہنچ گئے ہیں۔ سی سی پی او پشاور کے مطابق آپریشن آخری مرحلے میں ہے، اطراف کے علاقے کو بھی کلیئر کرالیا گیا۔

 

3:36 صبح مارچ 28, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔