سانحہ ہزار گنجی کی ذمہ دار داعش کا وجود ریاست پاکستان اور نہتے عوام کیلئے خطرہ ہے،علامہ مقصودڈومکی

15 اپریل, 2019 10:15

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ کوئٹہ اور ڈیرہ اسماعیل خان میں جاری شیعہ نسل کشی افسوس ناک ہے ریاستی ادارے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے بھرپور کاروائی کریں۔ دوغلی پالیسی کے سبب دہشت گردی کا خاتمہ نہیں ہوسکتا۔ کوئٹہ کے ہزارہ شیعہ گذشتہ بیس سال سے ہشت گردوں کے نشانے پر ہیں مگر مٹھی بھر دہشت گردوں کے آگے ریاستی ادارے بے بس نظر آتے ہیں دہشت گرد گروہوں کی بیرونی امداد روکنا ضروری ہے۔ بدنام زمانہ دہشت گرد تنظیم داعش نے کوئٹہ سانحے کی ذمہ داری قبول کی ہے اس دہشت گرد تنظیم کا پاکستان میں فعال ہونا ریاست اور نہتے عوام کے لیے خطرہ ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعظم فوری طور پر کوئٹہ پہنچ کر مظلوم ہزارہ شیعہ کے غم میں شریک ہوں اور سپریم کورٹ کوئٹہ میں جاری شیعہ نسل کشی کا از خود نوٹس لے۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین ہر مرحلے پر مظلومین کوئٹہ کے ساتھ ہے اور اس ظلم کے خلاف ہر فورم پر آواز بلند کریں گے۔

1:44 شام مارچ 27, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔