پاکستان

اسلام آباد: وزارت داخلہ کی سربراہی میں ہزارہ شیعہ شہداء کے قاتلوں کا استقبال

شیعیت نیوز: اسلام آباد میں امام کعبہ کے اعزا زمیں دی گئی تقریب میں کوئٹہ میں شہید ہونے والوں کے قاتلوں کو بھی دعوت دی گئی جسکی تصویر سوشل میڈیا پر وائر ہوگئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق حکومت کے وزراءسمیت وزیر داخلہ بھی اس نشست میں موجود تھے، تقریب میں کالعدم سپاہ صحابہ کے سربراہ احمد لدھیانوی کی موجودگی پر سوشل میڈیا پر کافی تنقید سامنے آئی ہے۔

واضح رہے کہ 2014 میںکوئٹہ ہی میں ہونے والے خطرناک دہشتگردانہ حملے میں شہید ہونے والے 100 سے زائد شہداء کی برسی کے موقع پر دہشتگردوں نے ایک جشن منعقد کیا تھا جس میں احمد لدھیانوی سمیت دہشتگرد رمضان مینگل نے شرکت کی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button