پاکستان

سانحہ ہزار گنجی کوئٹہ بزدلانہ حملہ ہے، دہشتگردوں کو فوری گرفتار کیا جائے،سربراہ سنی تحریک ثروت اعجاز قادری

شیعیت نیوز: پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ مزدوروں، کسانوں اور غربت کی چکی میں پسے مظلوموں کو تنہا نہیں چھوڑینگے، حکومت کے کسی ایسے اقدام کو تسلیم نہیں کرینگے، جس سے عوام کے حقوق کا استحصال ہوتا ہے، کراچی کو مستحکم و ترقی یافتہ بنانے کیلئے میڈ ان پاکستان پالسیاں مرتب کرنا ہونگی، سانحہ ہزار گنجی کوئٹہ بزدلانہ حملہ ہے، دہشتگردوں کو فوری گرفتار کیا جائے، ان خیالات کا اظہار انہوں کراچی میں سیکٹر کنوینر کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی شب برأت پر پاکستان سنی تحریک کے تحت زائرین کے استقبال کیلئے ملک بھر میں استقبالیہ کیمپ لگائے جائینگے، کراچی سمیت ملک بھر کے قبرستانوں کی صفائی اور اسٹریٹ لائٹ لگانے کیلئے کارکنان مصروف عمل ہیں۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ شب برأت کی مقدس رات کو ملک کی سلامتی استحکام اور ترقی کیلئے خصوصی دعائیں کی جائیں، شب برأت پر قبرستان جانیوالے زائرین کی حفاظت کیلئے فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات سخت کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ کروڑوں مسلمان شب برأت پر اپنے پیاروں کی قبروں کی زیارت کرتے ہیں، لہٰذا قبرستانوں کے راستوں کی لائٹنگ اور سیکیورٹی کے انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button